تھانہ سبزی منڈی پولیس نے قتل کی واردت میں ملوث ملزم گرفتار ، آلہ قتل برآمد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے قتل کی واردت میں ملوث ملزم سلیمان خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 04.09.2016 کو مدعی مقدمہ محمد اشرف سکنہ جھنگ نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دی کہ میرا سگا بھائی محمد رمضان جو کہ سبزی منڈی میں دکان پر منشی کا کام کرتا ہے جس کو سلیمان خان معہ دو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے ۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ نمبر 296 بجرم 302/34 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر نے اس سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ارشاد اسد سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے اس وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم سلیمان خان ولد گل دار خان سکنہ تحصیل و ضلع بنوں کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم سے آلہ قتل خنجر برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ساتھی ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :