وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں کامقدمہ جرأت سے لڑیں،بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کی انتہا ہوگئی ہے ،پیلٹ گنوں سے معصوم کشمیریوں کی آنکھوں کی روشنی چھینی جارہی ہے ، دشمن امت کو انتشار ، قومیتوں اور فرقوں کی لعنت میں مبتلا کرکے ہماری وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،
جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خانملک عبد العزیز ، محمد کاشف چوہدری ،خالد فارو ق کا ناظمین یو نین کونسل کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں کامقدمہ جرأت سے لڑیں اور مودی سمیت کسی دشمن کو خاطر میں نہ لائیں،کشمیری مسلمانوں پر بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کی انتہا ہوگئی ہے ،پیلٹ گنوں سے معصوم کشمیریوں کی آنکھوں کی روشنی چھینی جارہی ہے جس سے کلیجہ منہ کو آتا ہے ،اقوام متحدہ نے بھی اس ظلم کے خلاف زبان کھولی ہے جو خوش آئند ہے مگر خدشہ ہے کہ ہمارے حکمران شاید مودی کی دوستی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کے سامنے مناسب طریقے سے پیش نہیں کرسکیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناظمین یو نین کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز ، محمد کاشف چوہدری ،خالد فارو ق نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا دشمن امت کو انتشار ، قومیتوں اور فرقوں کی لعنت میں مبتلا کرکے ہماری وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح عالم کفر نے مسلمانوں کو باہم لڑانے کیلئے اپنے تمام وسائل جھونک دیئے ہیں مسلم ممالک کو بھی اتحاد و یکجہتی قائم رکھنے کیلئے اپنی پوری قوت اور صلاحیت اس کام میں صرف کردینی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر جگہ مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایا جارہا ہے ۔اس خون ریزی کو روکنے کیلئے مسلم قائدین کو سرجوڑ کر بیٹھنا چاہئے اور باہمی محبت و اخوت کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے مسلمانوں میں امت واحدہ کے تصور کو اجاگر کرنا چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.