احتساب کے لئے عمران خان کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا،عمران سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا، وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں، حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:23
ساہیوال۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی راہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے احتساب ضرور ہوگا‘احتساب کے لئے عمران خاں کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا اور عوام 2018کے انتخابات میں احتساب کرینگے ‘ عوام نے احتساب ریلیوں کومستردکردیا ہے، عمران خاں کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا ، دھرنا سیاست کرنیوالے ذاتیات پراترآئے ہیں، کسی کے گھرپرحملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں ہے ،عمران خاں سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا اور وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں، وہ یہاں ہفتہ کے روز ہڑپہ میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 162چوہدری محمدطفیل جٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد خاں لودھی کے ڈیرے پرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے، اس موقع پر چوہدری طفیل جٹ ‘ممبران اسمبلی ارشد خاں لودھی ‘خضرحیات شاہ کھگہ ‘چوہدری منیرازہر ‘سابق ایم این اے چوہدری زاہداقبال ‘ ولایت شاہ کھگہ اور دیگرلیگی راہنما بھی موجود تھے، انہوں نے کہا عمران خاں کے سیاسی ڈھکوسلے کو عوام نے مستردکردیا ہے اب عمران خاں کو وزیراعظم بننے کاخواب چکنا چورہوتا نظرآرہاہے اس لئے وہ نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں، عمران خاں کواب صبرکرناہوگا اور 2018ء میں عام انتخابات کے دوران احتساب کے لئے خود کوپیش کرناہوگا، انہوں نے کہا قادری اورعمران خاں کاگٹھ جوڑ وقتی ہے، قادر ی پاکستان میں صرف چھٹیاں گزارنے آتے ہیں اور وہ واپس جاچکے ہیں، انہوں نے کہا وزیراعظم بننے کے لئے سخت جدوجہد کرناپڑتی ہے، جلاوطنی کاٹنی پڑتی ہے، اٹک جیل میں قیدہوناپڑتاہے ،عوام کی خدمت کرناپڑتی ہے اورعوام کی خدمت کرکے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کرناہوتاہے ،تب عوام فیصلہ کرکے کسی ایک کو وزیراعظم بناتے ہیں لیکن عوام نے دھرنا سیاست کومستردکردیا ہے جس کاثبوت جہلم اوروہاڑی کے انتخابات ہیں جس میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کوشاندارفتح دیکر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیاہے، انشاء الله 19ستمبر کو این اے 162کا نتیجہ بھی مختلف نہ ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.