حمزہ شہباز کو ضمنی الیکشن میں انتخابی جلسے کرنے پر دوسرا شو کاز نوٹس جاری

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:59

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) ریٹرننگ افسر این اے 162اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ساہیوال رانا عبدالغفار نے مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے حمزہ شہباز کو دوسرا شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور انہیں متنبہ کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑپہ چک 11-15ایل اور چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار چوہدری محمد طفیل کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی اور انہوں نے پہلے شو کاز نوٹس کا کوئی جواب نہ دیا ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ بھی اس کا نوٹس لیں اور انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں کو روکا جائیں ۔انہوں نے اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طفیل ، ڈی پی او ساہیوال اور ڈی سی اوساہیوال کو بھی انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے سختی سے کاربند کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :