Live Updates

مسلم لیگ کے نوجوان کارکن عمران خان کے بیان پر مشتعل ہوئے ، جذبات میں آکر صوبائی اسمبلی پر پارٹی جھنڈا لہرا یا ،وزیر اعلیٰ ہمیں کیا سبق سکھائیں گے ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے ہمارے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے آئی جی پی کو خط لکھا ہے، وہ یہ سمجھ بیٹھاہے کہ ہم گرفتاریوں کے ڈرسے حق بات کہنے پیچھے ہٹ جائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر اختیار ولی خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:52

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز پشاور میں مسلم لیگ ن کا صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ عمران خان کے اْس بیان کا ردعمل تھا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن وزیر اعظم کے گھر را ئے ونڈ کا گھیراو کریں گے مسلم لیگ کے نوجوان کارکن عمران خان کے بیان پر مشتعل ہوئے ہیں اور جذبات میں آکر خیبر پختونخواہ اسمبلی پر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرا دیا ہے وزیر اعلی ہمیں کیا سبق سکھائیں گے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سپیکر نے ہمارے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے آئی جی پی کو خط لکھ ہے اور سپیکر یہ سمجھ بیٹھاہے کہ ہم گرفتاریوں کے ڈرسے حق بات کہنے پیچھے ہٹ جائیں گے جو ان کی خام خیالی ہے جیل سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ جیل کو تو ہم سسرال اور ہتکڑیوں کواپنا زیور سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد میں 126دن دھرنادے رہے تھے تو کیا اس وقت وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سیاست کے الف۔

(جاری ہے)

ب سے واقف نہیں تھے جو آج ہمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج پر سبق سکھانے کی بات کر رہے ہیں ہم نے نہ تو پی ٹی وی پر حملہ کیا ہے اور نہ دیگر قومی املاک کو نقصان پہنچایا اسلام آباد دھرنے کے نقصانات عمران خان اور پرویز خٹک کو نظر نہیں آرہے تھے آج وہ لوگ ہمیں سبق سکھانے کی بات کررہے ہیں جن کو خودسبق نہیں آتی وزیراعلیٰ پرویز خٹک شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینک رہا ہے جو خود ان کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس صوبے کے مسلم لیگی کارکنوں کو صوبائی حکومت نے بے جا تنگ کیا تو وزیراعلیٰ سمیت پوری صوبائی حکومت کو چھین سے نہیں بیٹھنے نہیں دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات