Live Updates

عمران خان ملتان ائیرپورٹ پرسلفیاں بنانے والے پارٹی کارکنوں پر برس پڑے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:48

عمران خان ملتان ائیرپورٹ پرسلفیاں بنانے والے پارٹی کارکنوں پر برس ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چیچہ وطنی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپسی پرملتان ائیرپورٹ آئے تو وہاں ائیرپورٹ پراپنے ساتھ سلفیاں بنانے والے کارکنوں پربرس پڑے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو الوداع کہنے کیلئے ملتان ائیرپورٹ پربڑی تعداد میں کارکنان ان کے گرد جمع ہوگئے اور پارٹی چئیرمین کیساتھ سلفیاں بنوانے لگے۔

شدید دھکم پیل ہونے پرعمران خان سلفیاں بنانے والے کارکنوں پر برس پڑے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرانہوں نے وہاں موجود پارٹی کارکنوں کوتھپڑبھی جڑدئیے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ ، سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی سمیت سلمان قریشی ، ابراہیم خان ، وسیم خان بادوزئی ، رانا محمد امجد ، بلال یوسف ، سجاد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :