حکومتی پالیسیوں کے ستائے لوگوں کیلئے پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،اس لئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں 19ستمبر کو حلقہ این اے 162سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررائے مرتضے اقبال ہی کامیاب ہونگے

پی ٹی آئی کے رہنما سابق گورنر چوہدری محمدسرور کا انتخابی جلسہ سے خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:30

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پی ٹی آئی کے رہنما سابق گورنر چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ستائے ہوئے لوگوں کے لئے پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اس لئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں 19ستمبر کو حلقہ این اے 162سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررائے مرتضے اقبال ہی کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف چکوک12/11L,14/11L,13/11L,173/9Lمیں کارنر میٹنگ سے ضلعی صدر سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری خالدمحمودچوہان، پی ٹی آئی کے ممبرپنجاب اسمبلی سردار وحید اصغرڈوگر،سابق ایم این اے (پی ٹی آئی) رائے حسن نواز،پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کی کاوشوں سے چوہدری محمد زاہد گوجر،وائس چیئرمین اور چوہدری عبدالغفور گوجر نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر حافظ چوہدری محمد شفیق گوجر ،چوہدری محمد احمد ،چوہدری عبدالمجید پوسوال،حافظ راشد ستار مغل کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے حکمرانوں کی جان نہیں چھوڑے گی اس کی کرپشن کا جواب نہیں دینا ہی پڑے گا چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں کی قیادت میں رائے ونڈ مارچ ہرحال میں ہوگا کیونکہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے

متعلقہ عنوان :