ڈی آئی جی آپریشنز کا تمام ایس پیز کو فراہم کردہ لسٹوں کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز کا تمام ایس پیز کو فراہم کردہ لسٹوں کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کی زیر صدارت اجلاس غالب مارکیٹ میں واقع ایس پی ماڈل ٹاون کے دفتر میں ہوا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی سیکورٹی رانا طاہر الرحمان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید ملک سمیت ڈویڑنل ایس پیز اور دیگر افسر شریک ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز کو فراہم کردہ لسٹوں کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہیں ڈویڑنل ایس پیز کو وارداتیں روکنے کیلئے پیٹرولنگ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے کہ اجلاس میں لاہو رپولیس کے آئی ٹی کے پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور افسروں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :