لاہور میں ایل پی جی مافیا نے ایل پی کی فی کلو قیمت میں3سے8روپے تک اضافہ کر دیا

کمرشل سلنڈر 3 ہزار 782 روپے اور گھر یلو سلنڈر100روپے اضافے سے 1003میں فر وخت ہو نے لگا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:22

لاہور میں ایل پی جی مافیا نے ایل پی کی فی کلو قیمت میں3سے8روپے تک اضافہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) لاہور میں ایل پی جی مافیا نے ایل پی کی فی کلو قیمت میں3سے8روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں356روپے اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں ایل پی جی مافیا 8 روپے فی کلوگرام اضافی وصول کررہا ہے۔ مافیا نے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں ازخود 356 روپے اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کمرشل سلنڈر 3 ہزار 782 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر 100 روپے اضافی قیمت کے بعد 1003روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ایل پی جی کی اضافی قیمتوں کی وصولی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی کی قیمت 77 روپے فی کلو گرام متعین کی ہے تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بھی بنائے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :