ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے دل میں تکلیف، جیل سے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:20

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے دل میں تکلیف، جیل سے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے دل میں تکلیف ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل میں موجود ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دل میں تکلیف کی شکایت کے بعد کنور نوید جمیل کو جیل سے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنور نوید جمیل کو گزشتہ کئی روز سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔