عمران خان کاسندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی مبینہ سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار
خیبر پختونخوا میں اس نوعیت کی سیاسی مداخلت کا تصور تک ناممکن ہے ، خیبر پختونخوا میں پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں مکمل طور پر خودمختار بنا دی گئی ہے، پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں، شیریں مزاری کابیان
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی مبینہ سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان چیئرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایس ایس پی را انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا اور وزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر اپنے فرائض کی بجاآوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیر علی سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیا گیا اور سندھ جبکہ پنجاب میں اسی قسم کی سیاسی مداخلت کے باعث پولیس امن عامہ کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس نوعیت کی سیاسی مداخلت کا تصور تک ناممکن ہے کیونکہ خیبر پختونخوا میں پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں مکمل طور پر خودمختار بنا دی گئی ہے۔
شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.