نواز شریف پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے‘عمران خان

ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے، اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی‘ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایا‘ خواجہ اظہار کی رہائی بھی وزیر اعظم کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئی‘نوا ز شریف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں‘چیئر مین تحر یک انصاف کا بیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:09

نواز شریف پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں ..

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں اگر وہ شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے‘ ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی‘ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے‘ ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایا‘ خواجہ اظہار کی رہائی بھی نواز شریف کے دباو کی وجہ سے ممکن ہوئی‘نوا ز شریف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے معاملات میں وزیراعظم کی مداخلت قابل تشویش ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ کی پولیس کو سیاسی بنا کر اس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں وزیراعظم یا وزیراعلی پولیس کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں۔

اگر وہ شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ میڈیا پر چند ن لیگی ڈنڈے لے کر ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کریں ہمارے کارکنوں کے سامنے ان کی کوئی اوقات نہیں۔