افغان مہاجرین کے جا نے کے بعددہشتگردوں سے تعاون کاالزام لگاتوجوابدہ ہونگے‘ملا فضل اﷲ کیخلاف تمام شواہدافغان صدرکے حوالے کیے ہیں،اگر افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتاہے ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے جا نے کے بعددہشتگردوں سے تعاون کاالزام لگاتوجوابدہ ہونگے،ملا فضل اﷲ کیخلاف تمام شواہدافغان صدرکے حوالے کیے ہیں،اگر افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتاہے ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں‘افغان حکومت نے فضل اﷲ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ،ہمیں افغانستان کی کسی ملک سے دوستی پر اعتراض نہیں ہے،افغان صدر اپنے اقتدار کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہاتھ پاوں ماررہے ہیں۔

ہفتہ کواپنے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان مہاجرین کے جا نے کے بعددہشتگردوں سے تعاون کاالزام لگاتوجوابدہ ہونگے،ملا فضل اﷲ کیخلاف تمام شواہدافغان صدرکے حوالے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان حکومت نے فضل اﷲ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ،ہمیں افغانستان کی کسی ملک سے دوستی پر اعتراض نہیں ہے،افغان صدر اپنے اقتدار کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہاتھ پاوں ماررہے ہیں،افغان صدر کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان اگرہماری تجارت کے راستے روکتاہے ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں،افغانستان کوواہگہ کے را ستے بھارت تجارت کی اجازت دے رکھی ہے،موجودہ حالات میں ہم بھارت کویہ سہولت نہیں دے سکتے،افغان صدراپنے مہاجرین کواپنے وطن واپس لیکر جائیں۔