پاک فوج کے سابق افسر کے گھر ڈکیتی

چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، غیر ملکی کرنسی لے اڑے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) تھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں نامعلوم چور پاک فوج کے سابق افسر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بریگیڈیئر (ر)محمد ثاقب نے تھانہ سہالہ پولیس کو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چور مرے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :