ورلڈبنک کی اہداف کے حصول کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کی تعریف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:34

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) ورلڈبنک نے اہداف کے حصول کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کو سراہا ہے جبکہ اس کیپراجیکٹ منیجمنٹ میں درجہ بندی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام خط میں ورلڈ بنک نے اہداف کے حصول کیلئے کامیابیوں پر پروگرام کی تحسین کی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں مکمل ہونے والے مشترکہ عملدرآمد سپورٹ مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے طے شدہ اہداف حاصل کئے ہیں جبکہ کچھ اہداف سے بڑھ کر بھی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام 19 ڈسبرسمنٹ لنک انڈیکیٹرز(ڈی ایل آئی) کامیابی سے حاصل کئے ہیں جبکہ آخری حاصل ہونے والی ڈی ایل آئی کا بقیہ فنڈ رواں ماہ تقسیم کر دیا جائے گا۔ اس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے ورلڈ بنک نے اسے ترقیاتی مقاصد میں اعلی اطمینان بخش جبکہ پراجیکٹ منیجمنٹ میں اسے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس پروگرام سے اس وقت 53لاکھ غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :