سری لنکا کی معروف شخصیت افتخار عزیز کو پاکستان سری لنکا دوستانہ تعلقات میں اضافے کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعلی سول ایوارڈ ”تمغہ خدمت “سے نوازا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:34

اسلام آباد۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) حکومت پاکستان نے سری لنکا کی معروف شخصیت افتخار عزیز کو پاکستان سری لنکا دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مابین تجارتی،سرمایہ کاری،تعلیمی اور ثقافتی رابطوں میں اضافے کیلئے انکی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ ”تمغہ خدمت “سے نوازا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایوارڈ کا اعلان حال ہی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا تھا۔ افتخار عزیز سری لنکا پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں جس کا قیام آج سے 64سال قبل 1950ء عمل میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :