بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے قوم سے بدعنوان اور جاگیردار سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:33

بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے قوم سے بدعنوان اور جاگیردار سیاستدانوں ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے قوم سے بدعنوان اور جاگیردار سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی جانب سے قوم کے نام سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انہیں طویل عرصے بعد ملک کے مختلف اور دور افتادہ علاقوں میں گھومنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے ہر جانب غربت، بھوک، افلاس، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بجلی کا درہم برہم نظام اور زندگی کی ہر بنیادی سہولت سے محروم پاکستانیوں کو دیکھا۔ ملک ریاض نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اب وقت آ گیا ہے وہ اٹھ کھڑے ہوں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ عوام کو اب متحد ہو کر بدعنوان اور جاگیردار سیاستدانوں جنہوں نے وطن عزیز کا یہ حال کر دیا ہے ان کیخلاف آواز اٹھانی ہو گی اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہو گی۔

ملک ریاض نے قوم سے بدعنوان اور جاگیردار سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کر دی

متعلقہ عنوان :