سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5اکتوبر کو ہوگا

فسٹ رسپانڈر ڈولفن سکواڈ کے لیے نئی500موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5اکتوبر کو ہوگا، سیف سٹی پراجیکٹ انتظامیہ نے فسٹ رسپانڈر ڈولفن سکواڈ کے لیے نئی500موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی تھری میں ابتدائی طور پر سول لائنز اور سٹی ڈویژن کے کچھ علاقوں میں کیمروں کی تنصیب کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا ۔

لاہور پولیس کو اسی سلسلے میں 90 جدید ہینڈ سیٹ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ 3ہزار 432سیٹ اگلے ماہ دیئے جائیں گے۔پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے لئے ویڈیو وال اور دیگر سامان لاہور پہنچ گیا ۔ ویڈیو وال اور کمیونیکیشن کے سامان کی انسٹالیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :