Live Updates

پی ٹی آئی حکومت کو سرپرائز دیگی ، رائیونڈ مارچ حکمرانوں کیلئے’’کوئیک مارچــ‘‘بن سکتا ہے ‘عبدالعلیم خان

پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے قیادت جو فیصلے کرے گی ہر کارکن اُس کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ‘ رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو بڑا سرپرائز دے گی اور عمران خان کا رائیونڈ مارچ کا فیصلہ حکومت کیلئے ’’کوئیک ‘‘مارچ بھی بن سکتا ہے ۔آج یہاں سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنے والے کبوتر کی طرح حکمران احتساب کے علاوہ ہر معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں اور بڑی معصومیت کے ساتھ بیرون ملک اپنی سرمایہ کاری کا جواب گول کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہر پارٹی کارکن اُس کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈہ پاکستان کو واضح اور شفاف انتخابی و ملکی نظام دینا ہے جو درحقیقت قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے بد قسمتی سے70سال گزر جانے کے باوجود وطن عزیز آج بھی کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان او رپی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے نواز شریف کو پانامہ لیکس کے انکشافات کا جواب دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام مزید صبر نہیں کریں گے اور احتجاجی تحریک کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :