قومی ائیر لائنز کی کی پہلی حج پرواز 393حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچ گئی

پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہنائے گئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) قومی ائیر لائنز کی کی پہلی حج پرواز 393حجاج کرام کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہنائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی جدہ سے لاہورآنے والی خصوصی حج پروازپی کے 3002لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مقررہ وقت سے 30منٹ پہلے ہی شام 5بجے لینڈ کرگئی جس میں 393حجاج کرام اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہنائے گئے جبکہ پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن، سٹیشن منیجر اورڈسٹرکٹ منیجر نے حجاج کرام کااستقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :