وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ اوکاڑہ ایک بار پھر ملتوی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:26

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ اوکاڑہ ایک بار پھر ملتوی ، ڈسٹر کٹ ہسپتال سمیت ضلع بھر کے سرکاری محکموں میں سارا دن ہلچل ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا ڈی پی او اوکاڑہ فصیل رانا اور دیگر سرکاری افسران ہسپتال سمیت مختلف محکموں کا وزٹ کرتے رہے جبکہ ہیلی پیڈ فٹ بال گراونڈ میں بنایا گیا تھا اچانک دوپہر کو وزیراعلیٰ کے دورہ ملتوی کی اطلاع مل گئی اس طرح رمضان المبارک سے اب تک وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے چھ بار اوکاڑہ آنے کا فیصلہ کیا مگر ہر بار دورہ اوکاڑہ ملتوی ہو تا رہا ایک اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اب اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں اوکاڑہ آئیں گے یہاں پر وہ دیپالپور چوک میں فلائی اوورپل کی تعمیر کا سنگ بیناد رکھیں گے ۔