Live Updates

عمران خان کا سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار

پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں ٗپانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں ٗبیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں ٗپانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان چیئرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا ٗوزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی ٗقانونی طور پر اپنے فرائض کی بجاآوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیر علیٰ سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیا گیا عمران خان نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں اسی قسم کی سیاسی مداخلت کے باعث پولیس امن عامہ کے قیام میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہاکہ پختونخوا میں اس نوعیت کی سیاسی مداخلت کا تصور تک ناممکن ہے پختونخوا میں پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں مکمل طور پر خودمختار ہے انہوں نے کہاکہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں پانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات