Live Updates

کسی کے گھرپرحملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں، احتساب ضرور ہوگا‘احتساب کیلئے عمران خان کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا ،عوام 2018کے انتخابات میں احتساب کرینگے ،عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا ، دھرنا سیاست کرنیوالے ذاتیات پراترآئے ہیں ، ‘ عوام نے احتساب ریلیوں کومستردکردیا ، ، عمران خان سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا ، وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی راہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز کی ہڑپہ میں امیدوار حلقہ این اے 162طفیل جٹ کی انتخابی مہم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی راہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے احتساب ضرور ہوگا‘احتساب کے لئے عمران خاں کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا اور عوام 2018کے انتخابات میں احتساب کرینگے ‘ عوام نے احتساب ریلیوں کومستردکردیا ہے عمران خاں کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا کیونکہ دھرنا سیاست کرنیوالے ذاتیات پراترآئے ہیں۔

کسی کے گھرپرحملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں ہے عمران خان سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا اور وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں۔ وہ یہاں ہڑپہ میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 162چوہدری محمدطفیل جٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد خاں لودھی کے ڈیرے پرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری طفیل جٹ ‘ممبران اسمبلی ارشد خاں لودھی ‘خضرحیات شاہ کھگہ ‘چوہدری منیرازہر ‘سابق ایم این اے چوہدری زاہداقبال ‘ ولایت شاہ کھگہ اور دیگرلیگی راہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا عمران خاں کے سیاسی ڈھکوسلے کو عوام نے مستردکردیا ہے اب عمران خاں کو وزیراعظم بننے کاخواب چکنا چورہوتا نظرآرہاہے اس لئے وہ نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ عمران خاں کواب صبرکرناہوگا اور 2018ء میں عام انتخابات کے دوران احتساب کے لئے خود کوپیش کرناہوگا۔ انہوں نے کہا قادری اورعمران خاں کاگٹھ جوڑ وقتی ہے ۔ قادر ی پاکستان میں صرف چھٹیاں گزارنے آتے ہیں اوروہ چھٹیاں گزار کرواپس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم بننے کے لئے سخت جدوجہد کرناپڑتی ہے۔ جلاوطنی کاٹنی پڑتی ہے۔ اٹک جیل میں قیدہوناپڑتاہے اورعوام کی خدمت کرناپڑتی ہے اورعوام کی خدمت کرکے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کرناہوتاہے تب عوام فیصلہ کرکے کسی ایک کو وزیراعظم بناتے ہیں لیکن عوام نے دھرنا سیاست کومستردکردیا ہے جس کاثبوت جہلم اوروہاڑی کے انتخابات ہیں جس میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کوشاندارفتح دیکر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیاہے۔ انشاء اﷲ 19ستمبر کو این اے 162کا نتیجہ بھی مختلف نہ ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات