فرانسیسی کار ساز کمپنیوں رینالٹ اور پیگیوٹ کا پاکستان میں سرمایہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:14

فرانسیسی کار ساز کمپنیوں رینالٹ اور پیگیوٹ کا پاکستان میں سرمایہ کرنے ..

پیرس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) فرانسیسی کار ساز کمپنیوں رینالٹ اور پیگیوٹ کا پاکستان میں سرمایہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں پیرس میں فرانس کی گاڑیاں تیار کرنے کی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں اقتصادی استحکام کے بعد کاروں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی کئی معروف کار ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروں کی تیاری کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ لہذا فرانسیسی کار ساز کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کیا جائے گی۔ وزیر خزانہ کی دعوت کے جواب میں فرانسیسی کار ساز کمپنیوں رینالٹ اور پیگیوٹ کا پاکستان میں سرمایہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :