Live Updates

کرپٹ اور چوروں کا احتساب کئے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ،پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے:ملک ظہیر عباس کھوکھر

18 ستمبر کو اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی کال پر ورکرکنونشن میں بھرپور نمائندگی کریں گے رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے حواریوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، اعجاز ڈیال

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور رورل کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر اور جنرل سیکرٹری اعجازڈیال کی صدارت میں رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ، اجلاس میں 18ستمبر کو چیئرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں بلائے گئے ورکرز کنونشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے پر اتفاق ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن کرنے والوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کرپشن کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے،انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ میں لاہورکی عوام بھرپور شرکت کرے گی، تحریک انصاف انتشار اور ٹکراؤکی سیاست نہیں چاہتی اورنہ ہی قانون کواپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہے ، (ن) لیگ کے درباریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، تحریک نصاف کے کارکن مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل سیکرٹری لاہور (رورل) اعجازڈیال نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے حواریوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور انہوں نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے ، اسلام آباد میں ورکرکنونشن میں بھرپور نمائندگی کریں گے اور چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ چلیں گے اور پانامہ زد ہ حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لاکر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نذیر چوہان، سردار کامل عمر ، نوید ڈیال، عبدالکریم کلواڑ ، شبیرسیال، حامد سرور ،طالب سندھو، شفیع جوئیہ، ثانیہ کامران ، ڈاکٹر جویریہ سہروردی، صغیر کھوکھر، خلیل خان، ملک اصغر اعوان، چوہدری عامر سیموئیل، ملک عبداللہ اعوان،صائمہ شوکت ،خالد گجر، عامر مشتاق ، راشد ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات