محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے شہر بھر میں ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع

اب ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر صرف چالان ہی نہیں ہونگے بلکہ گاڑیاں بھی بند ہوں گی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے شہر بھر میں ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع، اب ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر صرف چالان ہی نہیں ہونگے بلکہ گاڑیاں بھی بند ہوں گی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پہلے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روڈ چیکنگ کے دوران کاغذات رکھ کر چالان کیا جاتا تھا لیکن اب ایکسائز کی جانب سے امپاوٴنڈنگ فسیلیٹی شروع کرنے کے بعد گاڑیوں کے چالان کے ساتھ ساتھ انہیں بند بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ہی اپنی گاڑیاں حاصل کرسکیں گے۔ای ٹی او عدیل امجد کا کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت ایک ماہ اضافی گریس پیریڈ دیا، اس دوران بھی جن لوگوں نے اپنے ٹوکن ٹیکس نہیں ادا کیے ان کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاوٴن شروع کردیا گیا ہے جبکہ غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے شہری اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جلد ادا کریں تاکہ سڑک پر چیکنگ کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے شرمندگی سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :