عمران خان کے راتوں رات چور دروازے سے وزارت عظمیٰ کے خواب چکنا چور ہو گئے :حمزہ شہباز
عوام نے سیاسی ڈھکو سلوں کو مسترد کر دیا دھرنے والے اب رائیونڈ میں بھی تنہا رہ گئے وزیر اعظم نواز شریف سر سے پاؤں تک پاکستانی تھے،ہیں اور رہیں گے،جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے عمران خان خود سے ما یو س اور فرسٹریشن کا شکار دکھائی دیتے ہیں عوام ان کا احتساب کریں گے، حمزہ شہباز کا این اے 162ہڑپہ ساہیوال کا دورہ ،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے راتوں رات چور دروازے سے وزیر اعظم بننے کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں ۔ عوام نے ان کی دھرنوں ، لانگ مارچ ، ریلیوں اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اب عمران خان خود سے مایوس اور فرسٹریشن کا شکار ہو کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں کسی کے گھر جاکر دھاوابولنا یا دھرنا دینا کہاں کی سیاست ہے ۔
حمزہ شہباز نے این اے 162ہڑپہ میں سابق صوبائی وزیر ارشد خان لودھی کے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گمنام اور یکطرفہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں کا اصل احتساب 2018ء میں عوام خود ان کے اپنے صوبے خیبر پختونخواہ میں کریں گے جہاں مینڈیٹ حاصل کرنے والے عمران خان کی لوگ راہ دیکھ رہے ہیں ۔(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہا کہ قرضہ معاف کرانے والے جہانگیر ترین کے جہاز میں روزانہ سفر کر کے اور غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرانے والے علیم خان کو ساتھ کھڑا کرکے عمران خان کون سے احتساب کی بات کرتے ہیں ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں اور بے بنیاد الزاما ت ا ور اخلاق سے گری گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سر سے پا ؤں تک پاکستانی تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔ شریف فیملی کا جینا اور مرنا وطن عزیز پاکستان کے لیے ہے نواز شریف پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے وزیر اعظم سازشوں سے نہیں بنا جاتا اس کے لیے جیلیں کاٹنا پڑتی ہیں اور لو گوں کے دلوں میں جگہ بنانی پڑتی ہے عمران خان سپورٹس مین ہونے کا ثبوت دیتے ہو ئے 2018ء کا ا نتظار کریں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان پر عوام کے عدم اعتماد اور میاں محمد نواز شریف پر بھر پور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے عوام کی موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں اور 2018ء میں لو ڈشیڈنگ پر قابو پانے سمیت عوام کے مسائل کے حل کا سال ہوگا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 19ستمبر این اے 162میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دن ہو گا اور دیگر شہروں کی طرح یہاں کے عوام بھی موجودہ حکومت پر اپنے بھر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔ اس موقع پر این اے 162سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری محمد طفیل ،سابق صوبائی وزیر ارشد خان لودھی ، سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے حمزہ شہباز کا ہڑپہ میں استقبال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.