وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، شہروں کو ہارٹیکلچر اور لینڈسکیپنگ سے خوبصورت بنانے کے پروگرام کا جائزہ
متعلقہ ادارے ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں، مجھے باتیں نہیں صرف کام چاہیے:شہباز شریف جدت اور انفرادیت لاتے ہوئے شہروں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے کام کو مکمل کیا جائے عوام کے مفاد کا تحفظ اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا میری زندگی کا مشن ہے:وزیر اعلی پنجاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ سے خوبصورت بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں قائداعظم انسٹی ٹیوٹ فار ہارٹیکلچر اینڈ لینڈ سکیپنگ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی صفائی کے ساتھ ان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرنے کیلئے محنت سے کام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے بوٹینیکل گارڈن میں خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بوٹینیکل گارڈن کو عالمی سطح کا گارڈن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔(جاری ہے)
ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تسلسل کے ساتھ دیکھ بھال ضروری ہے۔
انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹس کے روٹس پر پلرز کو خوبصورت بیلوں کے ساتھ دیدہ زیب بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے دکانوں اور پلازوں کے باہر ریمپس کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ ادارے ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے نتائج دیں۔ مجھے صرف کام چاہیئے، باتیں نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جو پروگرام جاری ہیں ان کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ ایسے منصوبوں پر قوم کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد کا تحفظ اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا میری زندگی کا مشن ہے اور متعلقہ اداروں کو جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان کو پورا کرنا آپ کا فرض ہے۔ جدت اور انفرادیت لاتے ہوئے شہروں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے کام کو مکمل کیا جائے۔ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہارٹی کلچرکے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اورترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے خوبصورت اوردیدہ زیب بنایاگیا ہے۔پودے اور پھول آلودگی کے خاتمے کے ساتھ شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال اورحفاظت بھی ضروری ہے ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکیا جائے۔ اجلاس میں خواجہ احمد حسان، ڈی جی لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ، وائس چیئرمین پی ایچ اے، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.