شہباز شریف کا چوہنگ کے قریب فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار،زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چوہنگ کے قریب فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :