وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات، سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
سی پیک گیم چینجر ہے، پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا:شہباز شریف چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں مزید اضافہ ہو گا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے، رفتار کے ساتھ اعلی معیار اور شفافیت سی پیک کے منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے:وزیر اعلی پنجاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا۔
سی پیک گیم چینجر ہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدید بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔(جاری ہے)
چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ چین کی جانب سے سی پیک کی صورت میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے -وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے اوردنیا سی پیک کے تحت تیزی سے لگنے والے منصوبوں پرکام کی رفتار پر دنگ ہے - شہباز شریف نے کہا کہ رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت ان منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے - پاک چین معاشی تعاون کے نئے دور کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے - سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کے عوام کو فائدہ ہو گا -مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.