Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:48

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کی حمایت ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی شہری کو احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ احتجاج رائیونڈ سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں کیا جا سکتا ہے۔ افتخار چوہدری نے مسلم لیگ ن کی جانب سے مارچ کو روکنے کیلئے مسلح جتھوں کی تشکیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین کے آرٹیکل 256 کی کھل کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات