ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے سزائے موت کے قیدی امداد علی کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:35

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی سید بابر علی شاہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے منتظر قیدی امداد علی ولد محمد اسماعیل سکنہ حبیب کالونی بوریوالا کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں امداد علی کو 20ستمبر2016؁ء کوصبح ساڑھے پانچ بجے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں پھانسی دی جائیگی امداد علی نے 21جنوری2001؁ء کومدرس جامعہ رحیمیہ رضویہ بوریوالا حافظ محمد عبداالہ کو رائفل سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا اور اس جرم کی پاداش میں امداد علی کے خلاف تھانہ سٹی بوریوالا میں مقدمہ نمبر16/2001بجرم 302ت پ درج کیا گیا تھا 29جولائی2002؁ء کو امداد علی کو ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا عرفان سعید نے سزائے موت کا حکم دیا تھا ہائیکورٹ ملتان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے امداد علی کی اپیلیں بالترتیب7نومبر2008؁ء اور19اکتوبر2015؁ء کو خارج کر دی تھیں جبکہ صدر پاکستان نے امداد علی کی رحم کی اپیل بھی24مئی2016؁ء کو مسترد کر دی تھی جس پر 15ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے امداد علی کے بلیک وارنٹ جار کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :