پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہو رہی ہیں ہم سب نے مل کر ان سازشوں کا قلع قمع کرنا ہے ‘راجہ اشفاق سرور

وزیر اعلی شہباز شریف کی صوبے میں تعلیم کے لیئے کی گئی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ‘ ہونہار طلباء و طالبات کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے کیونکہ نوجوان نسل نے آنے والے وقت میں ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے ‘ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبے میں تعلیم کے لیئے کی گئی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،راولپنڈی ڈویژن میں گورنمنٹ سیکٹر کے کالجز کے طلباء وطالبات نے پانچ پوزیشنیں حاصل کیں جس پر اساتذہ ، طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں،ہونہار طلباء و طالبات کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے کیونکہ نوجوان نسل نے آنے والے وقت میں ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے ،پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہو رہی ہیں ہم سب نے مل کر ان سازشوں کا قلع قمع کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنمنٹ وقار النساء کالج کے ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2016 میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ․تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم , مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر, اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ, زیب النساء اعوان , لبنی ریحان , تحسین فواد, مسلم لیگی رہنما راحت مسعود قدوسی , رمیش سنگھ اروڑہ ,چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر محمد ظریف, ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ملک محمد اصغر, سیکرٹری راولپنڈی بورڈ راجہ جواد, تعلیمی اداروں کے سربراہان , پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رن ے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنو ں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے ․ انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گا ․ اور یہ ملک قرض لینے والوں میں نہیں بلکہ قرض دینے و الے ممالک میں شامل ہو گا ․ انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں چین , روس اور سنٹرل ایشیا کے ممالک راہ گزرسے پانچ ارب روپے کی تجارت کیا کریں گے ․ اور اس طرح ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ․ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب کے دس کروڑ عوام کی صحت اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ․ اور حکومت پنجاب ہنر مند طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیئے لیپ ٹاپ کی تقسیم , تعلیمی اخراجات , سکالر شپ اور سٹوڈنٹ لون فراہم کر رہی ہے ۔

انہو ں نے نمایاں پوزیشین حاصل کرنے والے طلباو وطالبات کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی ․ اور گولڈ میڈل , لیپ ٹاپ, کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیں ۔