فاروق ستار کے نام سے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر الطاف حسین کے نام سالگرہ مبارکباد کے پیغامات

فاروق ستار نے اکاؤنٹ اور پیغام سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:18

فاروق ستار کے نام سے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر الطاف حسین کے نام سالگرہ مبارکباد ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) فاروق ستار کے نام سے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر الطاف حسین کے نام سالگرہ مبارکباد کے پیغامات منظر عام پر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا جنم دن منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فاروق ستار کے نام سے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر الطاف حسین کے نام سالگرہ مبارکباد کے پیغامات منظر عام پر آئے ہیں۔ تاہم فاروقت ستار کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اکاؤنٹ اور پیغام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جس پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے جاؤں گا۔ واضح رہے کہ فاروق ستار کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ پر 20 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔