Live Updates

رائیونڈ مارچ 20کروڈ عوام کی آواز اور ہمارا جمہوری حق ہے،حلیم عادل شیخ

نواز لیگ نے ہمارا احتجاج روکنے کے لیے اپنے ڈنڈا بردار غنڈوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ہر ایشو پر عوام کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ہم خیال جماعتیں جو کرپٹ اور لوٹ مار کی شوقین حکومت کو برداشت نہیں کرسکتی وہ سب تحریک انصاف کے موقف کی حامی ہیں ،اور ہم نے ان جماعتوں کو ملک میں جمہوری نظام کو بچانے کے لیے اپنے ساتھ چلنے کی باقائدہ دعوت بھی دی ہے ،رائیونڈ مارچ 20کروڈ عوام کی آواز ہے جسے روکنے کے لیے نواز لیگ نے اپنے ڈنڈا بردار غنڈے تیار کررکھے ہیں جس سے بڑی حد تک خون خرابے کا خدشہ ہوسکتا ہے لیکن اس کے باجود چیئرمین عمران خان کے ٹائیگرز رائیونڈ مارچ میں اپنا پرامن کردار ادا کرنے کے لیے خود کوتیار کرچکے ہیں ،عادل ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت کسی بھی حال میں سچ سننے کو تیار نہیں ہے ملک میں اس وقت حالات اس نہج پر ہیں کہ غریب لوگ مفلسی کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں اس پر بھی حکومت ڈھٹائی کے ساتھ عوام کا خون نچوڑنے سے باز نہیں آرہی ہے جس پر یہ کہنا مناسب ہوگا کہ حکمران جس قدر مرضی لوٹ مار کرلیں ان کا انجام بھی اتنا ہی بھیانک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اپنے خلاف ہونے والے ہر احتجاج میں غنڈہ گردی ضرور کی ہے اس بار بھی اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار شریف برادران ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکومت عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور ان پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہ ڈالے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا حق چھیننے کی عادت ان لوگوں گزشتہ تین حکومتوں سے لاحق ہے اپنا مال ایک طرف رکھ کر غریب عوام کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈالنا ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات