اورنج ٹرین منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس شاہدکریم پر مشتمل دورکنی بنچ 19ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقررکردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس شاہدکریم پر مشتمل دورکنی بنچ 19ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر اس کے باوجود معلوماتی کمیشن اورنج ٹرین اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کر رہا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلوماتی کمیشن حکومت پنجاب کا آلہ کار بن کے شہریوں کوان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

درخواست می کہا گیا کہ میگا منصوبوں کے ریکارڈ کو ضائع کرنا حکومت موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ،،حکومت پنجاب کے سابق ریکارڈ کی روشنی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ تمام ریکارڈ،معاہدہ جات کی تفصیلات،کنٹریکٹرز سے متعلقہ ریکارڈ،،ٹکمینہ جات اور منصوبے میں استعمال ہونے والے رتعمیراتی میٹریل کے معیار سے متعلق تمام دستاویزات اور نیب میں موجود مقدمات کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :