دعوت اسلامی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ کھالیں جمع کیں،ترجمان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:56

دعوت اسلامی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ کھالیں جمع کیں،ترجمان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر ۔2016ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی نے حکومت پاکستان کی جانب سے دئیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ملک بھر میں قربانی کی کھالیں جمع کی ،مرکز الاولیا ء لاہور میں دعوت اسلامی کو سب سے زیادہ قربانی کی کھالیں عطیہ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان دعوت اسلامی نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی ان تمام مسلمانو ں کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں عطیہ کیں ،ترجمان نے مزید کہا کہ الحمد للہ دعوت اسلامی خالصتاً دین اسلام کی تبلیغ کررہی ہے ،دعوت اسلامی پر امن غیر سیاسی تحریک ہے جو دنیا کے 200سے زائد ممالک اور 102سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمت کررہی ہے ۔