کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس ایس پی راؤ انوار کی بحالی کے لیے مظاہرے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:54

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس ایس پی راؤ انوار کی بحالی کے لیے مظاہرے

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس ایس پی راؤ انوار کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ملیر راو انوار کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معطل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے ایس ایس پی راؤ انوار کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلیے بہادر افسران کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :