دھونی نے اپنی ذاتی زندگی پر بننے والی فلم ’ ایم ایس دھونی ’دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کی پروموشنل تقریب میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:53

دھونی نے اپنی ذاتی زندگی پر بننے والی فلم ’ ایم ایس دھونی ’دی ان ٹولڈ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) معروف بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ذاتی زندگی پر بننے والی فلم ’ ایم ایس دھونی ’دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کی پروموشنل تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہا عالمی کپ 2007 میں شکستوں پر قاتل اور دہشت گرد کے خطاب سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ 2007 ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اس وقت ملکی میڈیا کے ایک حصے نے انہیں ’قاتل اور دہشت گرد ‘ بناکر عوام کے سامنے پیش کیا۔

ویسٹ انڈیز میں منعقدہ میگا ایونٹ میں ڈریوڈ کی زیرقیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی تھی۔ایم ایس دھونی نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وطن واپسی پر مجھے ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں لے کر گھر تک پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :