Live Updates

پنڈدادنخان ،کھیوڑہ ،جہلم اور دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے ورکروں اور تاجروں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عوام نے تبدیلی کا پیغام دے دیا ہے، مسلم لیگ (ن) والے عوام سے انتقام لینے کی بجائے حالیہ انتخابات کے نتائج سے سبق حاصل کریں، اگر اب بھی مسلم لیگ (ن) والوں نے علاقے کے مسائل حل نہ کئے اور علاقے کو پسماندہ ہی رکھا تو 2018 کے الیکشن میں عوام ان سے بھرپور انتقام لیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:23

پنڈدادنخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنڈدادنخان ،کھیوڑہ ،جہلم اور دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے ورکروں اور تاجروں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے پنڈدادنخان اور جہلم کے عوام نے تبدیلی کا پیغام دے دیا ہے مسلم لیگ (ن) والے عوام سے انتقام لینے کی بجائے حالیہ انتخابات کے رزلٹ سے سبق حاصل کریں اگر اب بھی مسلم لیگ (ن) والوں نے علاقے کے مسائل حل نہ کئے اور علاقے کو پسماندہ ہی رکھا تو 2018 کے الیکشن میں عوام ان سے بھرپور انتقام لیں گے، تحصیل پنڈدادنخان کے جو علاقے غیر فطری تقسیم کی وجہ سے ضلع چکوال کے پاس چلے گئے ہیں وہ ہم عدالت کے ذریعے واپس لائیں گے 31 اگست کے ضمنی الیکشن میں بدترین دھندلی کی گئی جس کے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے اگر وہاں سے انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم سے حکومت کو سالانہ 125 ارب ریونیو کی مد میں مل رہے ہیں اگر اس علاقے میں صرف 25 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر لگا دئیے جائیں تو علاقے کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں علاقے کے عوام بجلی،سوئی گیس اور صاف پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 31 اگست کے ضمنی الیکشن کے بعد علاقے میں بجلی اور سوئی گیس کی بے تحا شہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے کو چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کی بجائے علاقے کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا میں تحریک انصاف میں ہوں اور 2018 کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا اور یہاں کے عوام کے حقوق جو پچھلے 40 سال سے غصب کئے جارہے ہیں وہ دلا کر ہی دم لوں گا انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور غیر جانبدارانہ صحافت کی ہے جس پر میں تحصیل پنڈدادنخان کے صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے قبل انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور فردا فردا عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے مسائل کے حل اور رابطہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پنڈدادنخان اور جہلم میں تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں عوام کی سہولت اور شکایات اور مسائل حل کرنے کی طرف پوری توجہ دی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات