ملک میں کالی اور خاکی وردی میں تفر یق نہیں ہو نی چاہیے،رینجرز فاروق ستار اور دیگر لوگوں کو پکڑ ے تو کوئی نہیں بولتا مگر کالی وردی والوں نے خواجہ اظہار الحسن کو گر فتار کیا تو شور مچ گیاہے

ایڈوئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ایڈوئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں کالی اور خاکی وردی میں تفر یق نہیں ہو نی چاہیے ،رینجرز فاروق ستار اور دیگر لوگوں کو پکڑ ے تو کوئی نہیں بولتا مگر کالی وردی والوں نے خواجہ اظہار الحسن کو گر فتار کیا تو شور مچ گیا یہ ملک اورقو م کے مفاد میں نہیں ،کسی بھی جر م میں ملوث رکن اسمبلی کو صرف اسمبلی ہا?س یا اسمبلی ہاسٹل سے گر فتار کر نے کیلئے سپیکر کی اجازت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوکارکنوں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ نے پہلے پنجاب پو لیس کو تباہ کیا ہے اور اب وزیر اعظم نے سندھ پو لیس کے معاملات میں مداخلت کر کے اسکو تباہ کر نے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی را? انوار سچ کہتے ہیں کہ اگر دہشت گردی اور جرائم پیشہ لوگوں کا خاتمہ کرنا ہے تو پو لیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی حوصلہ افزائی کر نا ہوگی اس لیے را?انوار کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور ناانصافی نہیں ہو نی چاہیے ورنہ جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔