ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے، انکوائری کمیٹی( کل) اپنی رپورٹ وفاقی وزیر اور آئی جی ریلوے کو پیش کر ے گی،ذرائع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) ملتان میں ہو نے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لئے انکوائری ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے ۔ انکوائری کمیٹی (کل) اتوارکو اپنی رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے کو پیش کر ے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم میں اسسٹنٹ جنرل منیجرٹریفک مقصود النبی اور فیلڈ جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد نے ذمہ داروں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ریلوے ایکسیڈنٹ کی تمام ذمہ داری آٹو بلاک سگنل سسٹم پر ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس میں اس سسٹم کے تحت سگنل کی تبدیلی غیر متوقع قرار دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر اور ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی روانہ کی جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا

متعلقہ عنوان :