پی ٹی آئی نے مبینہ دھمکیاں دینے پر عابد شیر علی کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سی پی او فیصل آباد کو درخواست دیدی

میڈ یا سے گفتگو میں وزیر مملکت کو دھمکیاں بھی دے ڈا لیں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:47

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم پا کستان اور وفاقی وزیر مملکت بجلی و پا نی کے خلاف دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے سی پی او فیصل آباد کو درخواست جمع کروا دی اور خود میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے دھمکیاں دے ڈا لی تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فر خ حبیب نے مقد مے کے اندراج کے لیے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وفا قی وزیر بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے 4ستمبر کو پر یس کا نفرنس میں عمران خان کو دھمکیاں دیتے ہو ئے کہا تھا کہ اگر رائیونڈ کی طرف مارچ ہوا تو کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہیں ہو نگے کا رکن استقبال پتھروں سے کر یں گے سیمت کئی اور دھمکیاں دی تھیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے پا کستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ان دھمکیوں میں برابر کے شریک ہیں وفا قی وزیر بجلی و پا نی عا بد شیر علی اور میاں نواز شریف کے خلاف مقد مہ درج کیا جا ئے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے خود دھمکیاں دیتے ہو ئے کہا کہ ہم دھر نہ دینے کے بعد بتا ئیں گے کہ دھر نہ کب تک پر امن رکھنا ہے اور کب کیا کر نا ہے سی پی او نے درخواست جمع کر تے ہو ئے ڈا ئری نمبر لگا کر پی ٹی آئی کے رہنما ؤں کو رخصت کر دیا ۔