پانامالیکس کی وجہ سے وزیراعظم کی ایمانداری کھل کر سامنے آگئی ہے ،رائیونڈدھرنے کا فیصلہ آج کریں گے،پنجاب حکومت ہماری خیبرپختونخواہ کی حکومت سے سیکھے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کس طرح میدان عمل میں کام ہوتا ہے

تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا ملتان میں عیدملن پارٹی سے خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامالیکس کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان کی ایمانداری کھل کر سامنے آگئی ہے ۔رائیونڈدھرنے کا فیصلہ( آج )اتوار کو بنی گالہ اجلاس میں ہوگا۔بلدیاتی الیکشن کروا کر ڈرامہ رچا کر بلدیاتی نظام کو آگے نہ چلا کر عوام دشمنی کا ثبوت حکومت پنجاب نے دے دیا ہے۔

پنجاب حکومت ہماری خیبرپختونخواہ کی حکومت سے سیکھے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کس طرح میدان عمل میں کام ہوتا ہے۔ ہفتہ کو ملتان میں39یونین کونسل کے وائس چیئرمین شہزاد سُن کی جانب سے عید ملن پارٹی کے موقع صدارتی خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج حکومت میں بیٹھے ہوئے حکمران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے چیئرمین و کونسلروں کو سزا کے طور پر فنڈز ہیں مل رہے۔ یہاں تو حکومتی بلدیاتی لوگوں کو بھی کوئی فنڈز نہیں دئیے جارہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ رائے ونڈ میں دیا جانے والا دھرنا جوکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے لیکن اصل جگہ کا فیصلہ ہم اتوار کے اجلاس میں کریں گے۔ یہ دھرنا ظالم،قاتل اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف ہے۔ہم اس وقت تک دھرنے دیں گے جب تک موجودہ حکمران اپنے گھروں کو نہیں چلے جاتے پاکستان کو لوٹ کر کھانے والے وزیراعظم کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔