سی ٹی او کی ون ویلرز سپیشل اسکواڈز کو بریفنگ ،پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:42

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ،ابتک 2853ویلرز کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے ون ویلنگ کیخلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دےئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈ کو جدید ترین کیمرے اور دیگر آلات ہیوی بائیکس مہیا کررکھی ہیں تاکہ ون ویلنگ کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی شہریوں کو ون ویلنگ کے نقصانات بارے لیکچرز کا اہتمام کررہا ہے جبکہ وارڈنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران ڈیوٹی لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں،طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :