حکومت نے پاکستان بیس بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل سے کھیلنے کی اجازت دیدی

اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کیوجہ سے حکومت سے اجازت مانگی گئی تھی،ٹیم 20ستمبر کو روانہ ہو گی‘ صدر فیڈریشن شوکت جاوید

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:34

حکومت نے پاکستان بیس بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) حکومت نے پاکستان بیس بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل سے کھیلنے کی اجازت دے دی،پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل سے مدمقابل ہوگی۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کے مطابق فیڈریشن کی اجازت پر حکومت پاکستان نے قومی بیس بال ٹیم کو ورلڈ کوالیفائینگ راؤنڈ میں اسرائیل سے مقابلے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے وجہ سے حکومت سے اجازت مانگی گئی تھی۔ورلڈ بیس بال کوالیفائر راؤنڈ میں 29کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راؤونڈ 22ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی بیس بال ٹیم 20ستمبر کی صبح امریکہ روانہ ہوگی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم ایونٹ کے لئے بھرپور تیار ہے اور ایونٹ میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

متعلقہ عنوان :