اولمپک والی بال ایم وی پی ژو ٹنگ کی ترکش لیگ میں کھیلنے پر رضا مندی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:55

اولمپک والی بال ایم وی پی ژو ٹنگ کی ترکش لیگ میں کھیلنے پر رضا مندی

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء )چین کی پھرتیلی کھلاڑی اور ریوالمپک والی بال ٹورنامنٹ میں انتہائی قابل قدر کھلاڑی(ایم وی پی)ژو ٹنگ نے ترکش لیگ میں کھیلنے کے بارے میں اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے،الل صبح استنبول پہنچنے کے بعد ژونے کہا یہاں اپنے قیام کے دوران میں خود کو تربیت اور کھیلنے کیلئے وقف کردوں گی۔