چین نے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹور چائنہ اوپن میں مردوں اور خواتین کے ڈبلز مقابلے کے فائنل کھیلنے کا اعزاز کرلیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:54

چین نے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹور چائنہ اوپن میں مردوں اور خواتین کے ڈبلز ..

چنگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) چین نے اتوارکو ہونے والے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹور چائنہ اوپن میں مردوں اور خواتین کے ڈبلز مقابلے کھیلنے کے اعزازحاصل کرلیا،دونوں فائنل چینی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جائیں گے،اولمپک چیمپئن جوڑی مالونگ اور ژانگ جائیک کو جاپانی جوڑی کوکی نیوا اور یویااوشیما سے بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اپنا سیمی فائنل مقابلہ 11-9,11-8,11.9سے جیت لیا ایک اور چین جوڑی فان ژینگ ڈونگ اور شوشن نے ہانگ کانگ کی جوڑی ہوکوان کٹ اور وانگ چن کو سیمی فائنل میں 6-11,12-10,11-8,11-5سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنلوں میں ڈنگ ننگ اور لائیو شائیون نے چینی تائی پی کی چنگ حسائن۔توسو اور چن سوژو۔یو کو 11-3,12-10,11-3سے ہرا دیا۔فائنل میں ان کا مقابلہ اب ٹیم ساتھیوں چن مینگ اور ژویولنگ کے ساتھ ہوگا۔جنہوں نے شمالی کوریا کی لی ییرام اور کم ہایون کو 11-3,11-9,7-11,11-5سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :