لاہور ہائی کورٹ میں رائے ونڈ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے مقامی شہری عاطف ستار کی درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ سماعت کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں ،جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اورمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کا اندیشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ اسی نوعیت کی ایک درخواست کی سماعت پہلیہی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :