بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کیخلاف رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

بہت سے ممالک اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل نہیں چاہتے،پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔نفیس زکریاکا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:39

بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کیخلاف رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کیخلاف رہے ہیں،بہت سے ممالک اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل نہیں چاہتے،پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 37سال سے افغان عوام حالت جنگ میں ہے۔افغانستان میں بدامنی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا چاہتا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کے عزائم ہمیشہ پاکستان کیخلاف رہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم پاکستان کے خلاف اپنے عزائم کا اعتراف کرچکے ہیں۔